رکن سندھ اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی نواب تیمور خان تالپور نے نبی سر برانچ 21 میل پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زيب بنگلانی)
رکن سندھ اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی نواب تیمور خان تالپور نے نبی سر برانچ 21 میل پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے نبی سر مائنر پر زیر تعمیر دروازوں (گیٹس) کے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیمنٹ کنکریٹ لائننگ سے متعلق جاری پیش رفت، معیار اور تکنیکی پہلوؤں پر بریفنگ حاصل کی۔
اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) سلیم احمد نارائی نے نواب تیمور خان تالپور کو منصوبے کی مجموعی صورتحال، کام کی رفتار، استعمال ہونے والے تعمیراتی مواد اور منصوبے کی تکمیل کی متوقع مدت کے بارے میں آگاہ کیا۔ نواب تیمور خان تالپور نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ گندم کی فصل کو بروقت پانی فراہم کیا جا سکے اور ابتدائی فصل کی کاشت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *