وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سنٹر آف ایکسیلنس دانش گرلز اسکول سیالکوٹ کا دورہ کیا

سیالکوٹ:
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سنٹر آف ایکسیلنس دانش گرلز اسکول سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں گوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، ایم پی اے چوہدری فیصل اکرام، سلطان ٹیپو، طارق میر بول اور پرنسپل ارم شیرازی بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو قومی زبان میں بات چیت آنی چاہیے، تعلیم کا بنیادی مقصد نئی نسل کو اپنی شناخت دینا ہے، جبکہ قومی اور علاقائی زبانوں خصوصاً پنجابی کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی ترجیح رہی ہے اور اس درسگاہ میں آ کر انہیں اپنا بچپن یاد آ گیا کیونکہ ان کا آبائی گھر اسی محلے میں ہے۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز بھی پیش کیے۔
ناصر چوہدری سیالکوٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *