علی پور، برما ترامڑی چوک، جگیوٹ روڈ اور گردونواح میں ریٹ لسٹیں بے اثر، عوام پریشان
اسلام آباد (راشد محمود ستی )کے دیہی علاقوں علی پور، برما ترامڑی چوک، جگیوٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں من مانے ریٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔
سبزی، فروٹ، گوشت، چکن، دودھ اور دہی کی قیمتیں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق نہیں۔دکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں۔کئی دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں تو ہےمگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔خریدار جب ریٹ لسٹ کی نشاندہی کرتا ہےتو سامان دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے۔اکثر دکانوں پر خریداری کی رسید بھی فراہم نہیں کی جاتی۔اس کے ساتھ ساتھ دکانوں پر صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہے۔عوام نے انتظامیہ، منتخب نمائندوں اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں سےفوری اصلاح احوال اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔