مسلح ملزمان کی فائرنگ،گولیاں لگنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، پولیس نے دوملزمان کو گرفتارکرلیا،

عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔
مسلح ملزمان کی فائرنگ،گولیاں لگنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، پولیس نے دوملزمان کو گرفتارکرلیا، پوسٹماٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے، واقعہ پرانی دشمنی کاشاہ خسانہ بتایا جاتاہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کنری شہر کے جڑواں شہر بُسٹاں بائے پاس پرواقع ہوٹل پرمسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی گولیاں لگنے کے نتیجے میں امیر بخش بھٹی نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا مقتول بٰسٹاں کارہائشی بتایا جاتاہے اور وہ چائے پینے کیلئے ہوٹل پر گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹر نے بتایاکہ فائرنگ کے دوران مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر گیارہ گولیاں لگی تھیں،واقعہ پرانی دشمنی کاشاہ خسانہ بتایا جارہاہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دومبینہ ملزمان کوگرفتار کرلیاہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، تاہم آخری اطلاع تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *