ڈسکہ میں دلخراش سانحہ: ماں کی آنکھوں کے سامنے 5 سالہ وسیم ڈمپر تلے کچلا گیا، شہر سوگ میں ڈوب گیا

ڈسکہ کالج روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تعمیراتی کام کے دوران ایک بے قابو ڈمپر نے پانچ سالہ معصوم بچے کی جان لے لی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والا بچہ وسیم پسرور روڈ ڈسکہ کا رہائشی تھا جو اپنی والدہ کے ہمراہ درسی کتب خریدنے کالج روڈ آیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق سڑک پر جاری تعمیراتی کام کے دوران ڈمپر ریورس ہو رہا تھا کہ ڈرائیور کی شدید غفلت اور لاپرواہی کے باعث معصوم وسیم ڈمپر کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، ماں کی چیخ و پکار نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

شہریوں نے انتظامیہ کی نااہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی انتظامات نہ ہونے اور غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
ناصر چوہدری سیالکوٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *