کل سے ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ،ژالہ باری ہوئی تھی
ڈیرہ غازی خان ( چوھدری احمد سے ) ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی نالوں (Hill Torrents) میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، ریجن کے تمام اہم نالوں میں پانی کا بہاؤ فی الوقت معمول کے مطابق ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار: آج صبح 09:20 بجے کی رپورٹ کے مطابق مختلف نالوں میں پانی کی صورتحال کچھ یوں ریکارڈ کی گئی:
نالہ واہوا: 15,588 کیوسک (سب سے زیادہ بہاؤ)
نالہ سنگھڑ: 10,394 کیوسک
نالہ وڈور: 10,151 کیوسک
نالہ کورا: 9,686 کیوسک
نالہ متھنواں: 998 کیوسک
موجودہ صورتحال: انتظامیہ کے مطابق، پہاڑوں پر ہونے والی بارشوں کے بعد نالوں میں پانی کی آمد تو ہوئی ہے، تاہم تمام مقامات پر صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے اور کسی بھی قسم کے سیلابی خطرے یا ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں ہے۔ متعلقہ حکام صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی اچانک تبدیلی کی صورت میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
