سیمنٹ سیکٹر میں مسٹر پانچ پرسنٹ کا بڑا انکشاف سامنے اگیا ۔
اسلام أباد
(نمائندہ خصوصی ):
ذرائع سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ سیمنٹ سیکٹر میں کرپٹ شخص بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں میں ملوث رہا ہے اور جس تھالی میں کھاتا رہا ہے اس میں چھید بھی کرتا رہا ہے شواہد میں یہ چیز سامنے ائی ہے کہ کرپٹ شخص مسٹر پانچ پرسنٹ بڑے دھڑلے سے پانچ پرسنٹ کمیشن مانگ کر کام کرنے کا عادی ہے ۔ ذرائع سے یہ بات بھی سامنے ائی ہے کہ اس کا حصہ فائنل ہونے کے بعد مسٹر پانچ پرسنٹ سپلائر کے من مانے ریٹ کی منظوری دے دیتا ہے جس سے جہاں پر کام کرتا ہے فیکٹری کو کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے اور مسٹر پانچ پرسنٹ کو لاکھوں روپے کے ماہانہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ مسٹر پانچ پرسنٹ سے بارہا ثبوتوں کے ساتھ موقف لینے کی کوشش کی گئی یہاں تک کہ کرپشن کے حوالے سے سوال نامہ بھی بھیجا گیا جس پر کسی قسم کا موقف دینے سے ابھی تک مسٹر پانچ پرسنٹ قاصر ہے۔ مسٹر پانچ پرسنٹ کی غضب کہانی بماثبوت پرنٹ میڈیا الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا میں ناظرین کی توجہ کا مرکز ہوگی جو سیمنٹ سیکٹر کی پہلی کرپشن کی غضب کہانی ہوگی اس حوالے سے ذرائع سے یہ بات بھی سامنے ائی ہے کہ مسٹر پانچ پرسنٹ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے بذریعہ کرپشن ایک عالی شان زندگی گزارنے لگا ذرائع نے اس حوالے سے بڑے انکشافات کیے ہیں اور حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔