بنوں (اوصاف نیوز) پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمد زلی اور پولیس چوکی فتح خیل پر حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے عزم کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور بھاری جانی نقصان پہنچانے کے بعد انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
ڈی آئی جی سجاد خان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمد زلی اور پولیس چوکی فتح خیل پر حملہ کیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی، مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 9 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی سجاد خان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران گولی لگنے سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔