نواز شریف اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو یاد رکھتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں، اگر مرتضیٰ علی شاہ یہ پیشکش قبول کر لیتے تو آج وہ آزاد کشمیر کے صدر ہوتے اور لندن میں صحافتی ذمہ داریاں انجام نہ دے رہے ہوتے، پوڈ کاسٹ میں گفتگو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2026ء) صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو آزاد کشمیر کا صدر بنانے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔ صحافی فرخ شہباز واڑئچ کے پوڈکاسٹ میں ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے اظہر جاوید نے کہا کہ ایک مرتبہ کھانے کی میز پر نواز شریف، مرتضیٰ علی شاہ اور دیگر افراد موجود تھے۔نواز شریف مرتضیٰ علی شاہ کو جانتے تھے اور چونکہ ان کا تعلق باغ، آزاد کشمیر سے ہے، اس لیے کشمیر کے حوالے سے ان سے اکثر گفتگو بھی ہوتی رہتی تھی۔ ایک دن کشمیر کے معاملے پر گفتگو کے دوران کچھ کشمیری رہنما بھی وہاں موجود تھے۔ اسی دوران نواز شریف نے مرتضیٰ علی شاہ سے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ آپ کو آزاد کشمیر کا صدر ہونا چاہیے۔
‘‘ اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے یہ بات سنجیدگی سے کہی تھی اور یہ کوئی مذاق نہیں تھا۔
