’لندن میں شارہ رخ خان اور میاں صاحب کے گھر میں دو سو میٹر کا فاصلہ ہے‘

شاہ رخ خان نے جس شخص سے گھر خریدا تھا، وہ بھی ہمارا دوست ہے، شاہ رخ خان نے مختصرعرصے کیلئے ان سے قرض بھی لیا تھا، حذیفہ رحمان کا دعویٰ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2026ء) وفاقی وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیراعظم حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں شاہ رخ خان اور میاں صاحب کے گھر کے درمیان تقریباً 200 میٹر کا فاصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے جس شخص سے گھر خریدا تھا، وہ بھی ان کے دوست تھے۔ شاہ رخ خان نے انہی سے گھر خریدا تھا اور ایک موقع پر مختصر عرصے کے لیے ان سے قرض بھی لیا تھا۔ حذیفہ رحمان کے بیان پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کو لندن منتقل کردیا جائے تاکہ وہ بھی دو تین دن ایون فیلڈ دیکھ سکیں۔ ایون فیلڈ کے ساتھ شاہ رخ خان کا گھر جڑا ہوا ہے۔
جب مجھے اس انتظام کا علم ہوا تو انہیں لگا کہ شاید کسی خفیہ ذریعے نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان کہہ رہے ہوں کہ اگر میں ادھر سے نکلوں تو اچھا ہوگا۔ تجزیہ کار نے مزید کہا کہ ایون فیلڈ کا منہ پچھلی طرف ہے اور اس کی کچھ کھڑکیاں اس جانب ہیں، جبکہ شاہ رخ خان کے گھر کا فرنٹ بالکل سامنے کی طرف ہے۔ مجھے صرف اس بات کا دکھ ہے کہ جس کی کھڑکی ہائٹ پارک کی طرف کھلتی ہے، اس میں انہیں اور حذیفہ رحمان کو کسی نے نہیں رکھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *