جیکب آباد: (اے جی بلوچ)معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر سابق نگران وزیراعظم سردار محمد میاں سومرو کی قیادت میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔
ریلی شہید اللہ بخش سومرو پارک سے شروع ہو کر ڈی سی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں میر اصغر خان پنہور، حاجی گل حسن سومرو، میر ذیشان خان پنہور سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے مقررین نے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی پر پوری قوم فخر کرتی ہے اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔