پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ کی راہنما سیّدہ نرگس کاظمی ایڈووکیٹ کا پیغام

سیّدہ نرگس کاظمی نے افوجِ پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا
مانسہرہ(قاری خواجہ سے)تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) وویمن ونگ کی راہنما سیدہ نرگس کاظمی ایڈووکیٹ نے آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنی بے مثال قربانیوں، جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص ملکی سلامتی، قومی اتحاد اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی ایک روشن مثال ہے جس پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کی لازوال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سیدہ نرگس کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی خواتین بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں قوم کی امیدوں پر پورا اتر کر پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم آپریشن بنیان مرصوص کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *