ریسکیو 1122 کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ڈرائیور اور ایم ٹی زخمی

کوٹلی ستیاں کے قریب چورہ نزد برج میں حادثہ

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) ریسکیو 1122 کوٹلی ستیاں کی ایمبولینس MRA-03 میڈیکل ایمرجنسی پر جاتے ہوئے دھیرگراں کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو اسٹیشن سے تقریباً 14 کلومیٹر دور گاڑی بے قابو ہوکر 70 سے 80 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم مری نے فوری طور پر دوسری ایمبولینس MRA-04 موقع پر روانہ کی۔ریسکیو اسٹاف کے مطابق حادثے میں ڈرائیور شہبر عباس کو سر پر چوٹ جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن تہزیب کی دائیں ٹانگ زخمی ہوئی۔دونوں زخمی ہوش میں ہیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں THQ اسپتال کوٹلی ستیاں منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *