کروڑ لعل عیسن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 82 ایم ایل میں قیمتی درختوں کی مبینہ غیرقانونی کٹائی اہلِ علاقہ اور سکول انتظامیہ آمنے سامنےتحصیل کروڑ لعل عیسن کے نواحی علاقے چک نمبر 82 ایم ایل میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے احاطہ میں موجود قیمتی سبز درخت کاٹ دیے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ اہلِ علاقہ اور سکول انتظامیہ کے مؤقف ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ
سکول کے اندر موجود ہرے بھرے قیمتی درختوں کو غیرقانونی طریقے سے کاٹا گیا اور مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیدار کو معمولی رقم میں فروخت کردیا گیا، جس سے سرکاری ادارے کو مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت اور محکمہ جنگلات شہریوں کو شجرکاری کی ترغیب دے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسی ضلع کے ایک تعلیمی ادارے میں گرین درخت بے دریغ کاٹے جانا انتہائی افسوسناک ہے
اہلِ علاقہ کے مطابق:
قواعد و ضوابط کے تحت محکمہ جنگلات سے تخمینہ سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کروڑ لعل عیسن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 82 ایم ایل میں قیمتی درختوں کی مبینہ غیرقانونی کٹائی