جھنگ ( قمر زمان نقوی ) حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف دے، اور اس ساتھ بجلی و گیس کے نرخوں میں بھی کمی کر ئے، ان خیالات کا اظہار ایوان صنعت و تجارت جھنگ کے سابق نائب صدر ملک فیاض حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ھے، جبکہ صنعت کار، تاجر برادری حکومتی پالیسیوں کے عدم تسلسل مارکیٹ میں غیر یقینی ماحول اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی سے متاثر ھو رہے ہیں حکومت صنعت و تجارت کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے خصوصی اقدامات کریں، تاکہ بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ھو اور ہر شعبہ کو ساز گار ماحول میسر آ سکے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو معاشرتی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ھے، جبکہ بجلی اور گیس زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو نقصان پہنچا رھے ھیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت ھے کہ ملک کی معیشت کے استحکام ، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے صنعت دوست پالیسیاں بنائی جائیں، #
حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف دے