اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع جھنگ کے احکامات پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا اور شکار کیے گئے پرندوں کو آزاد کر دیا گیا

جھنگ (قمر زمان نقوی) اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع جھنگ عبداللہ بلال کی سربراہی میں وائلڈ لائف انسپکٹر تحصیل احمد پور سیال وائلڈ لائف رینجر سٹاف نے رات گئے بدنام زمانہ شکاری کو دریائی علاقہ نزد دربار سلطان باہو جنگلی پرندوں کا شکار بذریعہ جال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع جھنگ کے احکامات پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا اور شکار کیے گئے پرندوں کو آزاد کر دیا گیا اس موقع پر انسپکٹر وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ ناجائز شکار اور ناجائز قبضہ میں رکھے گئے پرندوں کے مالکان کو بھی جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ جن شہریوں نے گھروں میں طوطے پال رکھے ہیں جلد از جلد لائسنس اپلائی کریں جس کی حتمی تاریخ ختم ہو چکی ہے جس کے بعد اب پکڑ دھکڑ شروع کر دی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *