اسلام آباد(اے بی این نیوز ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت بارے میں اہم انکشاف کر دیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے اپوزیشن رہنماؤں اور عمران خان کے معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی، عمران خان کی دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، عینک کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ 70 فیصد درست ہے، 25/35 والی پریشانی والی کوئی بات نہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وکلا کے مسائل کا ادراک ہے، وکلا کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، انصاف کی فراہمی میں بار اوربینچ کا تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم کی قیادت میں مشکل فیصلوں کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت آئین وقانون کی پاسداری کرے، خیبرپختونخوا حکومت نے ماورائے آئین کوئی کام کیا تو ایکشن لیا جائے گا۔