بغداد (اوصاف نیوز ) امریکی فوج نے بغداد کے فوجی اڈے سے انخلاء کی تیاری شروع کر دی .’’نجی ٹی وی چینل ‘‘ کے مطابق امریکی فوج نے عراقی دارالحکومت بغداد میں قائم اپنے ایک فوجی اڈے سے انخلاء کی تیاری شروع کردی ہے ۔
’’العربیہ ٹی وی ‘‘نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے بغداد کے وکٹوریا فوجی اڈے سے انخلاء کی تیاری کرلی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے اڈے میں موجود ہتھیاروں اور بھاری سامان کو تباہ کرنا شروع کردیا۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بغداد میں موجود مختلف امریکی بیسز کو بھرپور طاقت سے نشانہ بنایا گیا تھا۔