ٹھٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر: ایم اعجاز چانڈیو مہرانوی) سے
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کی جانب سے یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جو محسن ہاؤس ٹھٹہ سے پریس کلب ٹھٹہ تک گئی۔ ریلی کی قیادت پی پی پی کے ضلعی رہنما عاشق حسین زرداری، چیئرمین ضلع کونسل ٹھٹہ عبدالحمید پنہور اور دیگر رہنماؤں نے کی، جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ آباد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں عاشق حسین زرداری، عبدالحمید پنہور اور دیگر نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اتحاد، یکجہتی اور قومی سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا اہم باب ہیں، جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو اور قومی اداروں کے ساتھ مل کر ملک کے استحکام کے لیے کردار ادا کرے۔ رہنماؤں نے زور دیا کہ نوجوان نسل حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شرکاء نے ملک سے وفاداری اور اتحاد کے عزم کا اعادہ
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کی جانب سے یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی