ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی آفس میں عام ہدایات اور حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

ٹھٹھہ: ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی آفس میں عام ہدایات اور حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ضلع کے تمام مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد اور اخراجات میں کمی سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری اخراجات سے ہر ممکن گریز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور دفاتر میں سادگی کو فروغ دیا جائے تاکہ عوامی وسائل کا ضیاع روکا جا سکے۔
مختلف محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع میں شجرکاری مہم شروع کرنے پر بھی گفتگو کی گئی، جس میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں تاکہ ماحولیاتی بہتری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
اجلاس میں 6 اپریل سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے شروع کی جانے والی خون عطیہ مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ حاصل کیا جا سکے –
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے تمام افسران کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *