آج گیارہ بجے کے بعد اہم بریکنگ نیوز آرہی ہے،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیو ز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر عوام کی نظریں حکومتی اعلان پر مرکوز ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج رات 11 بجکر 5 منٹ پر اہم نیوز کانفرنس کریں گے، جس میں متوقع طور پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *