ٹھٹہ
ٹھٹہ (بیورو چیف رپورٹر: ایم اعجاز چانڈیو مہرانوی)
دھابیجی غریب آباد مارکیٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں گولی لگنے سے 14 سالہ لڑکا زمان سومرو ولد زاہد حسین سومرو جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والا لڑکا دھابیجی میں عارضی طور پر مقیم تھا، جبکہ اس کا آبائی تعلق ضلع سجاول کے گاؤں فتح محمد سومرو سے بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
اطلاع ملنے پر دھابیجی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمیر کلمتی ولد عمر کلمتی کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش قانونی کارروائی کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کر دی گئی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ متاثرہ خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔