عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) اسلام آباد میں واقع خدیجہ الکبریٰ مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ کےصوبائی مشیر صدر سیدعباس شاه کاظمی،ضلع عمرکوٹ کےصدرمحرم علی جعغری.سابقه صدرسید اختر حسین کاظمی.سابقه اطلاعات سیکریٹری الفت فداحسین حیدری.عزادار حسین حیدری کَھِیری. تحصیل صدر کُنری سید عرفان کاظمی اطلاعت سیکریٹری غلام حیدری کھیری سمیت دیگر رہنماؤں کارکنوں نے اسلام آباد میں خدیجہ الکبریٰ مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں۔
مقررین نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جیسے حساس شہر میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اندر معصوم شہریوں کا خون بہانا حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
آخر میں مقررین نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری، شفاف اور سخت کارروائی کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
اسلام آباد جیسے حساس شہر میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اندر معصوم شہریوں کا خون بہانا حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے