سیالکوٹ۔
▪️ملک بھر میں پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کا شاندار انعقاد ہو رہا ہے ، جس میں انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے نوجوان پہلوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ۔مقابلوں کا انعقاد مرحلہ وار ڈسٹرکٹ، ڈویژن، صوبائی اور قومی سطح پر کیا جا رہا ہے جس کا آخری مرحلہ یعنی نیشنل لیول مقابلے شہر اقبال (سیالکوٹ) میں جاری ہیں ۔
▪️ پاک فوج کی سرپرستی میں منعقد کی جانے والی پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کےمقابلوں کا انعقاد مرحلہ وارڈسٹرکٹ، ڈویژن، صوبائی اور قومی سطح پر کیا گیا- چیمپئن شپ کے اختتامی مرحلے کی افتتاحی تقریب کا آغازسیالکوٹ سپورٹس کمپلیکس میں جنرل آفیسر کمانڈ نگ 15
ڈویژن میجر جنرل ساجد امین نے شمع روشن کرکے کیا- ریسلنگ کے یہ مقابلے 10 فروری تک جاری رہیں گے- ان مقابلوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوان پہلوان حصہ لے رہے ہی ں.
▪️اس ایونٹ کے انعقاد پر کھلاڑیوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے- نوجوان پہلوانوں کا کہنا ہے کہ قومی سطح کے ایسے منظم مقابلے انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور خود کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ میدان میں اترتے ہوئے کھلاڑیوں کے چہروں سے اعتماد، لگن اور روشن مستقبل کی امید صاف جھلک رہی ہے.
▪️قومی سطح کے ایونٹس بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں جہاں مختلف علاقوں سے آئے نوجوان ایک دوسرے کے کلچر، روایات اور صلاحیتوں سے سیکھتے ہیں جو قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کا باعث بنتا ہے-چیف آف آرمی اسٹاف کے ٹیلنٹ ہنٹ وژن کے تحت نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کے شاندار انعقادکو عوام نے خوب سراہاہے۔
ناصر چوہدری سیالکوٹ