عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔ ٹالپر ہاؤس کنری میں نواب تیمور خان ٹالپر نے اپنے حلقے کے لوگوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کا حال احوال معلوم کیا۔
انہوں نے عوامی بھلائی، ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران علاقہ مکینوں نے پانی، بجلی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے خدشات پیش کیے۔ نواب تیمور خان ٹالپر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور سرکاری وسائل عوام کی بہتری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
نواب تیمور خان ٹالپر کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ذمہ داری ہے اور وہ ہر وقت اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔