ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

  • *ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے
    7 گٹکا فروش / مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار
    390 کلو گٹکا مٹیریل، 762 پڑیاں گٹکا ماوا اور 1 کلٹس کار برآمد، مقدمات درج
    ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپیکٹر مظھر علی کانگو بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر جنگشاہی تا مالماڑی لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے کلٹس کار نمبر BWS-375 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 3 ملزمان وحید ولد محمد عظیم بروہی، مقبول ولد لنواری بروہی اور یونس ولد محمد اسماعیل بروہی کو 390 کلو گٹکا مٹیریل اور 110 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔
    اس کے علاؤہ تھانہ مکلی اور ٹھٹہ پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 4 گٹکا فروش ملزمان وحید ولد منگھن جاکھرو، وسیم ولد خالد جاکھرو، غلام قادر ولد حمیر سموں، سکندر ولد خمیسو پوریچو کو گرفتار کرلیا۔
    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 652 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا ہے۔
    گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *