راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار میں شدیدسردی اور برفباری کا امکان، پی ڈی ایم اے پنجاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 11 جنوری2026ء) پی ڈی ایم اے نے 16جنوری تک سردی کی شدت سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار میں شدیدسردی اور برفباری کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے سیاحت،تعلیم،صحت،زراعت، لوکل گورنمنٹ، جنگلات اور دیگر محکموں کو مراسلہ جاری کردیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی،مری،گلیات،پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کیساتھ برفباری کے امکانات ہیں،دھند اور اسموگ کی صورتحال میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ تعلیمی ادارے طلبہ کو سردی سے متعلق مناسب لباس کی ہدایات جاری کریں،کلاس رومزمیں سردی سے بچاؤکیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں،تمام ہسپتال،صحٹ مراکز ادوایات اور عملے کی دستیابی کویقینی بنائیں۔