ملزم واقعے کے بعد مقتولہ کے طلائی کانٹے ،ڈھائی لاکھ روپے نقدی بھی لے گیا
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 26 فروری2026ء) مریدکے میں جائیداد تنازعے پر سوتیلے بھائی نے روزہ دار حاملہ بہن کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر قاسم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کو مکان کے تنازعے پر سوتیلے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے گلا دبا کر قتل کیا۔شوہر نے دعوی کیا کہ مقتولہ چار ماہ کی حاملہ تھی جس کے باعث یہ دوہرے قتل کی واردات ہے۔خاندان کے مطابق ملزم واقعے کے بعد مقتولہ کے طلائی کانٹے اور تقریبا ڈھائی لاکھ روپے نقدی بھی لے گیا۔مقتولہ کی والدہ اقرا قاسم کے مطابق بیٹی کو سوتیلے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا جبکہ وقوعہ کے وقت مقتولہ کا چار سالہ بھتیجا گھر میں موجود تھا۔پولیس نے شوہر کی مدعیت میں دو نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مریدکے،جائیداد تنازعے ،روزہ دار حاملہ بہن سوتیلے بھائی کے ہاتھوں قتل