لاہور پریس کلب کے سینئر رکن شاہد رضا کے صاحبزادے کی نکاح کی پُروقار تقریب، صحافتی و سیاسی شخصیات کی شرکت

سابق ایم پی اے حاجی محمد اعجاز اور ممتاز صحافیوں کی شرکت، نوبیاہتا جوڑے کے لیے دعائیں

لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

لاہور پریس کلب کے سینئر رکن، معروف اور باوقار صحافی شاہد رضا کے صاحبزادے شیراز شاہد کی رسمِ نکاح کی پُروقار تقریب شہر کے ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس روح پرور تقریب میں اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب کے علاوہ صحافتی برادری، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں سابق ایم پی اے حاجی محمد اعجاز، روزنامہ ڈیلی سی این این لاہور کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد منصور ممتاز، روزنامہ صدائے لاہور کے چیف ایڈیٹر ملک غضنفر اعوان سمیت صحافت اور سیاست سے وابستہ اہم شخصیات اور دیگر معزز احباب شریک ہوئے۔ شرکاء نے شاہد رضا اور ان کے اہلِ خانہ کو اس خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
نکاح کی تقریب نہایت خوشگوار، پُرسکون اور محبت بھرے ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں اس دعا کا اہتمام کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑے کو دین و دنیا کی بے شمار خوشیوں سے نوازے، باہمی محبت، اعتماد اور ہم آہنگی عطا فرمائے اور ان کی ازدواجی زندگی کو کامیاب، خوشحال اور مثالی بنائے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ شرکاء باہمی ملاقاتوں اور خیرسگالی کے جذبات کے ساتھ رخصت ہوئے۔ نکاح کی یہ تقریب سادگی، وقار اور باہمی احترام کی خوبصورت مثال بنی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *