سندھ کی ثقافتی دن کے موقع پر ضلعی آفس سے پریس کلب تک شاندار ثقافتی ریلی نکالی گئی

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ کی ثقافتی دن کے موقع پر ضلعی آفس سے پریس کلب تک شاندار ثقافتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے سندھی ثقافت کی پہچان اجرک اور ٹوپی پہن کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا

اس موقع پر ضلعی صدر عبدالمجید سرکی، نظام مستوئی، محمد عمر سولنگی، عبدالنبی مگسی، خادم سرکی سمیت پارٹی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران جیئے سندھ کے نعرے لگائے گئے اور شہر کی فضا ثقافتی رنگ میں شرکاء نے کہا کہ سندھ ثقافتی دن سندھی شناخت اور ورثے پر فخر کے اظہار کا دن ہے، جسے ہر سال بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *