پنجاب حکومت اور پاک فوج کے خلاف پوسٹ کرنے پر لاہور پولیس کے کانسٹیبل پرمقدمہ درج

لاہور کےتھانہ گلشن اقبال میں پولیس کانسٹیبل محمد عقیل نور کے خلاف اے ایس آئی محمد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آرمیں اے ایس آئی محمد پرویز نے موقف اختیار کیاہے کہ وہ دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کریم بلاک مارکیٹ میں سرکاری گاڑی پر گشت کر رہا تھا۔اس دوران میں اپنا سوشل میڈیا فیس بک آئی ڈی دیکھ رہا تھا تو عقیل نور نامی فیس بک اکاؤنٹ پر پنجاب حکومت اورپاک آرمی کے خلاف جبکہ ایک کالعدم تنظیم کی حمایت میں متعدد پوسٹس کی گئی تھیں۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ عقیل نور پولیس کانسٹیبل ہے اور وہ ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن دفتر میں بطور کمپیوٹر آپریٹر ڈیوٹی پر تعینات ہے۔پولیس کانسٹیبل محمد عقیل نور کا یہ فعل خلاف ڈسپلن اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بنا ہے۔جس پر تھانہ گلشن اقبال پولیس نے کانسٹیبل محمد عقیل نور کے خلاف پولیس آرڈر 2002کی دفعہ 155سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل محمد عقیل نور کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹ ملک اختر جاوید لاہور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *