جیکب آباد ( نامه نگار ) طلبہ و طالبات میں تقرری مقابلے تعلیمی میدان سمیت عملی زندگی میں کامیابی کی ضمانت ہے سرکاری سکولوں کے اسپیسیفک فنڈ میں کرپشن شاگردوں کی بنیادی حقوق کا قتل ہے چیف جسٹس اسکولوں کے مختص فنڈز میں کرپشن کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کی صدر دھرتی حفیظ نے کہا کہ
مؤثر ابلاغ عامہ موجودہ دور کی ایک نہایت اہم ضرورت بن چکی ہے۔ بہتر گفتگو، اعتماد کے ساتھ اپنی بات پیش کرنے کا سلیقہ اور سماجی رابطوں کی صلاحیتیں نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ عملی زندگی میں بھی کامیابی کی ضمانت ہیں۔
طلبہ و طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا اور اپنی فکری و عملی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دینا ہوگی۔ طلبہ و طالبات کو پبلک اسپیکنگ، باہمی روابط، خود اعتمادی اور مثبت سوچ سے متعلق عملی مثالوں کے ذریعے تعلیمی و ادبی میدان میں خود کو آراستہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ
اسکولوں میں شاگردوں کے درمیان تقریری مقابلوں اور تربیتی پروگرام طلبہ و طالبات کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں میں صحت مند تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث شاگردوں میں خود اعتمادی دن بدن ختم ہوتی جا رہی ہے اس لیے ہمارا یہ اصولی موقف ہے کہ جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے اسپیسفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن طلبہ و طالبات کے بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے اسپیسفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن کا از خود نوٹس لے کر کرپشن میں ملوٹ تعلقہ ایجوکیشن آفیسر قمر النسا انصاری نائلہ دایو اور صدیق میرانی کو قانون کے کے مطابق سزا دے کر طلبہ و طالبات سے انصاف کریں ۔
جیکب آباد – طلبہ و طالبات میں تقرری مقابلے تعلیمی میدان سمیت عملی زندگی میں کامیابی کی ضمانت