گزشتہ رات گلوٹیاں موڑ، ڈسکہ سے گوجرانوالہ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ

سیالکوٹ (ناصر چوہدری)
تحصیل ڈسکہ میں گزشتہ رات گلوٹیاں موڑ، ڈسکہ سے گوجرانوالہ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں منی مزدہ راجہ بس سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔

اطلاعات کے مطابق منی مزدہ میں خالی گیس سلنڈر لوڈ تھے جو پیچھے سے راجہ بس سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے وقت مزدہ میں تین افراد سوار تھے۔

حادثے میں 25 سالہ عمر، سکنہ گوجرانوالہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مزدہ سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔

جبکہ 24 سالہ عمران اور 20 سالہ ارسلان، ساکنان موڑ ایمن آباد، زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *