ڈیرہ غازی خان(چوھدری احمد بیوروچیف ڈیلی جستجو ) محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان میں چیف منسٹر پنجاب رمضان گیمز 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔آسٹرو ٹرف ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر رنگا رنگ اور سنسنی خیز اجتماعی کشتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان رانا حماد اقبال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رابعہ بتول، تحصیل سپورٹس آفیسرز یاسر سعید چنگوانی، محمد مسعود بلوچ اور ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی کے علاؤہ میر شفیق اعوان، طاہر بشیر لغاری، شیخ یوسف سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں جنہوں نے ایونٹ کی کامیابی میں فعال کردار ادا کیا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر پنجاب رمضان گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ، کھیلوں کی ترویج اور مثبت مقابلے کے رجحان کو پروان چڑھانا ہے۔ مقامی کھلاڑیوں اور شہریوں کی بھرپور شرکت نے اس اقدام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان میں چیف منسٹر پنجاب رمضان گیمز 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا