وفاقی محتسب ریجنل آفس ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد سے )
وفاقی محتسب ریجنل آفس ڈیرہ غازی خان کے کنسلٹنٹ محمد ارباب رحیم نے وفاقی محتسب آفس ڈیرہ غازی خان میں میپکو جامپور، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان پاسپورٹ اور پوسٹل لائف انشورنس سے متعلق 260 کیسز کی سماعت کی
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر کنسلٹنٹ محمد ارباب رحیم نے سائلین کے مسائل کے فوری حل اور مناسب ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ وفاقی اداروں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر میپکو کے سائلین کو ناجائز بلوں کی مد میں عائد جرمانے موقع پر ہی ختم کروا دیے گئے، جس سے تقریباً 26 لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ پیشی پر نہ آنے والے سائلین کی سماعت بذریعہ ٹیلیفون کالز بھی کی گئی تاکہ ان کی شکایات بروقت نمٹائی جا سکیں
میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں محمد ارباب رحیم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام بلاخوف و خطر وفاقی محکموں کے خلاف اپنی شکایات درج کرائیں، وفاقی محتسب کا ادارہ فوری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید برآں کنسلٹنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کے حل اور جلد از جلد انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *