امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شرکت کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہء امریکہ پر واشنگٹن پہنچ گئے
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی پاکستانی وفد میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.
وزیرِ اعظم آج واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے. واشنگٹن میں وزیرِ اعظم کی اعلی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں.
وزیرِ اعظم کا دورہ امریکہ عالمی امن کے قیام کیلئے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی رکنیت، عالمی امن کیلئے پاکستان کے مؤثر کردار اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے….!!!!ناصر چوہدری سیالکوٹ