اسلام آباد: ایران کے ردعمل کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئیں، امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 1.9 فیصد اضافہ ہوگیا۔
ٹریڈنگ کے دوران یو ایس ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی فی بیرل قیمت $92.1 تک پہنچ گئی، جبکہ برٹش برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت $103.9 تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ نہ کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی، ایران کی جانب سے جنگ بندی کے لیے امریکی شرائط تسلیم نہ کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔