فیصل آباد کے علاقہ مانا والہ میں نامور اطباء کی زیرِ نگرانی گرینڈ فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

سابق چیئرمین علاقے کی معتبر سماجی شخصیت محترم جناب عزت مآب محمد قاسم خاں صاحب کی کیمپ میں خصوصی شرکت
فیصل آباد(نمائندہ نیوز قاری خواجہ صاحب)تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی نامور شخصیت پروفیسر حکیم محمود انور کی گولڈ میڈلسٹ زیرنگرانی عمیر دواخانہ اینڈ حجامہ سنٹر عزیزیہ مسجدروڈ مانانوالہ فیصل آباد میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں افتتاحی دعا مفتی محترم جناب نذیر احمد رضا صاحب نے کروائی جبکہ سابق چیئرمین وسماجی شخصیت قاسم خان صاحب نے خصوصی شرکت کی مرزا محمد اسماعیل۔حاجی علی بہادر۔عامر حسین غوری۔ندیم قادری اور دیگر معززین علاقہ بھی ان کے ھمراہ تھے۔کیمپ میں پروفیسرحکیم محمود انور گولڈمیڈلسٹ کی پوری ٹیم جس میں حکیم امجد پرویز۔حکیم محمد اشفاق۔حکیم محمد ارشد۔حکیم شہباز حسین گورائیہ۔حکیم فیصل ظہیر۔حکیم میاں محمد وسیم۔حکیم وڈاکٹر غلام حسین سجاد۔حکیم واجد علی۔حکیم عمیر محمود۔حکیم زبیر محمود۔طبیہ سیدہ زاہدہ ترمذی۔طبیبہ رابعہ محمود۔طبیبہ عائشہ واجد۔اسسٹنٹ طبیبہ اقرا عارف اور فضہ عارف جونئیر سٹاف میں محمد زنیر محمود۔محمد ریحان راحیل اور محمد عقیل عطاری نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں۔کیمپ میں تقریباً 500 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔حکیم قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے فری طبی کیمپ کی احسن کاوش کو سراہا اور اس کاوش پر حکیم محمود انور صاحب کو خصوصی مبرکباد پیش کی۔یہ بات یاد رہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت لگائے جانے والے فری طبی کیمپ کو اہل علاقہ نے بےحد سراہا اور پروفیسر حکیم محمود انور صاحب سے اس فلاحی کام کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔تمام اہلِ علاقہ نے حکیم صاحب کی اس کاوش پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *