ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) فیضان علی کا اجلاس، منشیات، جوا اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

👈 منشیات فروش ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کی ہدایت

👈 ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ، گشت اور سرچ آپریشنز مؤثر بنانے کے احکامات

جیکب آباد: ( نامه نگار) ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) فیضان علی نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے تدارک پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پی نے منشیات فروشوں، جواریوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن تیز کرنے کے واضح احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروش ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایس ایس پی نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں اسنیپ چیکنگ، گشت اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ منشیات جیسی لعنت کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کو زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرکے تعریفی اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا۔

ترجمان، جیکب آباد پولیس۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *