کوٹلی ستیاں میں ٹریفک پولیس اہلکار اور ہائی ایس ڈرائیور میں تلخ کلامی، روڈ بلاک

بدتمیزی و ہاتھا پائی کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، راولپنڈی کوٹلی ستیاں شاہراہ بند

کوٹلی ستیاں: (راشد محمود ستی) میں ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار اور ہائی ایس وین کے ڈرائیور کے درمیان بدتمیزی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔واقعے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی کوٹلی ستیاں روڈ کو باتھل بازار کے مقام پر بلاک کر دیا۔گزشتہ ایک گھنٹے سے سڑک بند ہونے کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کشمیر جانے والی ٹرانسپورٹ بھی احتجاج کے باعث باتھل بازار مین روڈ پر پھنس کر رہ گئی۔مظاہرین کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے اور صورتحال کشیدہ ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈرائیور اس سے قبل بھی کوٹلی ستیاں میں صحافی خرم شہزاد کے ساتھ بدتمیزی کر چکا ہے۔اسی طرح کھنہ پل کے مقام پر بھی ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اطلاعات ہیں۔احتجاجی ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔تاہم ٹریفک پولیس انتظامیہ یا مذکورہ ڈرائیور اگر اپنا مؤقف دینا چاہیں تو ان کا مؤقف بھی شائع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *