تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ایک پروقارسفیر امن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا

ڈیرہ غازیخان( چوھدری احمد ) تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ایک پروقارسفیر امن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سردار شاکر خان مزاری مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب بطور مہانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ ڈویژنل صدر تحریک اور ریاض احمد خان علیانی،ڈویژنل ناظم تحریک ، علامہ محمد فخر جہانیاں بھی مہمان گرامی میں شامل تھے، نقابت کے فرائض جناب محمد شاہد ضلعی ناظم تحریک ڈیرہ غازیخان بی نے سرانجام دئے۔کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علم و امن کے عظیم سفیرکے عنوان کے تحت مقررین نے خطابات کیے۔ سردار شاکر خان مزاری مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے علم و تحقیق، تعلیم و تربیت، امن عالم، فلاح عامہ اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے انتھک جدوجہد کی ہے۔ وہ ایک مفسر قرآن، محدث، فقیہ، محقق، مصنف، سیاست دان اور عالمی سطح پر امن کے سفیر ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود اور اسلام کا اصل امن پسند چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا رہا ہے۔
امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ان کی خدمات بھی قابل ذکر ہیں آپ کی کاوشوں نے پاکستان میں امن و اتحاد کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں بھی ان کا کردار نمایاں ہے۔ مختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مکالمہ اور رواداری کو فروغ دے کر انہوں نے ثابت کیا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے۔
دہشت گردی کے خلاف ان کا فتویٰ ان کی عظیم خدمات میں سے ایک ہے۔ 2010 میں انہوں نے 600 صفحات پر مشتمل “فتویٰ دہشت گردی” جاری کیا، جو اسلامی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف اب تک کی سب سے جامع دستاویز ہے۔ اس فتویٰ میں تمام مسالک کے مصادر سے استدلال کرتے ہوئے بلا استثناء ہر قسم کی دہشت گردی اور خودکش حملوں کو اسلام میں قطعاً حرام قرار دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خودکش حملہ آور کا یہ عمل انہیں دائرہ اسلام سے خارج کر دیتا ہےاس فتوے کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی اور 28 سے 30 زبانوں میں اس کے تراجم کیے گئے۔ جامعہ الازہر مصر نے اس کی توثیق کی اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پروفیسر جان ایسپوزیٹو نے اسے اسلامی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف سب سے جامع حکم قرار دیا۔ اس فتوے کی وجہ سے مغرب میں اسلام کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کا رجحان ختم ہوا اور اب اگر کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آتا ہے تو اسے کسی خاص گروہ کی کارروائی قرار دیا جاتا ہے، نہ کہ اسلام کی تعلیمات کا نتیجہ۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی پیغام ہے کہ علم، امن اور فلاح انسانیت کی راہ میں گزار دی جائے تو انسان تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے۔ فتویٰ دہشت گردی ہو یا آغوش جیسے فلاحی منصوبے، 650 تعلیمی ادارے ہوں یا 1000 سے زائد تحقیقی کتب، یہ سب ان کی عظمت کی گواہی دیتے ہیں۔ ان کی خدمات کا دائرہ پاکستان سے نکل کر پوری انسانیت تک پھیلا ہوا ہے اور وہ واقعی علم و امن کے عظیم سفیر ہیں۔
اس کانفرنس میں علامہ محمد طارق حجازی صدر تحریک ڈیرہ غازیخان ۔اے،افتخار احمد لغاری صدر تحریک ڈیرہ غازیخان ۔بی، علامہ محمد شاہد قادری،مفتی محمد جمیل قادری صدر علماء کونسل، قاری محمدرحمت اللہ کوارڈینٹر نظام المدارس،علامہ محمد طاہر، ذوالفقار علی، محمد ابراہیم سدوزئی،حافظ محمد عارف، قاری سراج احمد،محمد اعجاز، عبدالغفور،محمد اجمل لسکانی، محمد عارف، عامر کریم ملک، فرقان احمد جامی، محمد راشد ، محمد اجمل دھمرائیہ،ریاض احمد آرائیں، حافظ محمد عثمان اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *