ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ، خرم شہزاد حیدر نے ضلع سیالکوٹ کا اہم دورہ کیا

ناصر چوہدری سیالکوٹ۔

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ، خرم شہزاد حیدر نے ضلع سیالکوٹ کا اہم دورہ کیا۔ پولیس لائن سیالکوٹ پہنچنے پر آر پی او گوجرانوالہ کو چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آر پی او گوجرانوالہ نے اپنے دورے کے دوران علما کرام اور کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان اور سماجی استحکام کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے SDPOs اور SHOs سے میٹنگ کی اور امن و امان کی صورتحال، پولیس کارکردگی اور عوامی سروس ڈلیوری سے متعلق بریفنگ لی۔ میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم بلخصوص سنگین مقدمات قتل، ڈکیتی، چوری اور راہزنی وغیرہ کو میرٹ پر یکسو کرنے، مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں ملزمان کی فوری گرفتاری پر زور دیا۔منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے آر پی او گوجرانوالہ کے حکم پر ڈی پی او سیالکوٹ خود مانیٹر کریں گے۔ مزید سنگین مقدمات کی تفتیش میں ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائیں، ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں اور زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد مکمل کریں۔آر پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ جرائم کی روک تھام، پیشہ وارانہ تفتیش، عام شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بلند رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ تھانہ جات میں پٹرولنگ، چیکنگ، پینڈنگ کیسز میں کمی اور عام شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنائیں۔ آر پی او گوجرانوالہ

آر پی او گوجرانوالہ نے ٹریفک سٹاف سے بھی خصوصی میٹنگ کی، جس میں ٹریفک مینجمنٹ، حادثات کی روک تھام اور بہتر حکمت عملی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
آر پی او گوجرانوالہ نے سیف سٹی سیالکوٹ کا دورہ بھی کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود افسران نے جدید مانیٹرنگ سسٹمز اور آپریشنل ورکنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
بعدازاں ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں آر پی او گوجرانوالہ نے عوامی مسائل براہِ راست سنے اور متعلقہ افسران کو فوری، مؤثر اور شفاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

پولیس لائن سیالکوٹ میں منعقدہ اجلاسِ عام سے آر پی او گوجرانوالہ نے پولیس افسران و ملازمین سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ معیار اور عوامی خدمت کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے چمبر آف کامرس کا وزٹ کیا اور صدر و ممبران سے تعارفی میٹنگ کی بعدازاں تھانہ نیکا پورہ کی نئی بلڈنگ کا بھی وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران آر پی او نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور بلڈنگ کا ملاحظہ کیا۔

دورے کے اختتام پر آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے علامہ محمد اقبالؒ کی جائے پیدائش تاریخی گھر اقبال منزل کا وزٹ بھی کیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *