کوٹلی ستیاں: پی پی6 مری، کوٹلی ستیاں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایم پی اے بلال یامین ستی کا دعویٰ، 7 نئی سڑکوں سمیت چیئر لفٹ اور ٹورازم منصوبوں پر جلد ٹینڈر جاری ہوں گے

کوٹلی ستیاں ( راشد ستی) ایم پی اے بلال یامین ستی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ
حلقہ پی ایچ 6 مری، کوٹلی ستیاں کے لیے چیئر لفٹ سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز منظور کرا لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 71 کروڑ 61 لاکھ روپے کی لاگت سے 7 سڑکوں کی ایڈمنسٹریٹو منظوری ہو چکی ہے۔منظور شدہ سڑکوں میں پیجا ڈور مار تھون، ڈھیری ناکھل دھیرکوٹ کیٹھوالاں شامل ہیں۔کٹھیاں روڈ، لوئر بھن روڈ اور بوبڑی چوک تا وگہل روڈ بھی منصوبوں میں شامل ہے۔باڑیاں پاری کلسی روڈ اور مٹی ناں ڈھیر اریاڑی روڈ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مری کی 27 اور کوٹلی ستیاں کی 3 سکیموں کی منظوری سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب کے دورے کے بعد ہوئی۔بلال یامین ستی نے سابق ارکان اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلک واٹر سپلائی اور یونین کونسل بحالی پر کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹورازم کے لیے ساڑھے چار ارب روپے کے منصوبے منظور ہو چکے ہیں۔پڑھنہ میں ضلعی ہیڈکوارٹر کے لیے نہ زمین مختص ہوئی نہ ایکوائر کی گئی۔پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے متعدد مقامی رہنما اور کارکنان بھی موجود

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *