ڈی پی او کا نوٹس، اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ معہ 2 اہلکار معطل

ناصر چوہدری سیالکوٹ

ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر شعیب انجم کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہیڈ مرالہ کے علاقہ پیر سبز میلا میں ڈانس پارٹی کی اجازت دینے اور خواجہ سراء کی غیراخلاقی حرکات و ڈانس کی بابت ابتدائی شواہد موصول ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او معہ دو کانسٹیبلان وشال الیاس اور کاشف ملوث ہونے پر معطل کر کے کلوز لائن کر دیا ہے۔جن کے خلاف محکمانہ ریگولر انکوائری مارک کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ پولیس افسران و ملازمان کا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمانہ انکوائری کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *