لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
خواجہ نصیر صدر، عباس حیدر سیکرٹری، فرزند علی جوائنٹ سیکرٹری منتخب
پنجاب اسمبلی اسپیکر ملک محمد احمد خان کی خدمات پر صحافی برادری کا اظہارِ تشکر
پریس گیلری انتخابات میں صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، نومنتخب ٹیم کا مسائل حل کرنے کا عزم
لاہور ( محمد منصور ممتاز سے )
پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے سالانہ انتخاب 2025-2026 میں جرنلسٹ پینل کے چاروں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہونے والے انتخابات میں الیکشن کمشنر کے فرائض حامد ریاض ڈوگر اور ارسلان رفیق بھٹی نے ادا کئے جبکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈائریکٹر میڈیا آفیئر نے معاونت کی الیکشن کمشنر کی جانب سے مقرر کئے گئے وقت میں صدارت کیلئے خواجہ نصیر، سیکرٹری کیلئے عباس حیدر نقوی، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے سید فرزند علی اور حبیب چوہان جبکہ اسسٹنٹ سیکرٹری کیلئے واصف محمود اور عائشہ صغیر نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے بعد ازاں حبیب چوہان اور عائشہ صغیر کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے پر الیکشن کمشنر نے خواجہ نصیر کے صدر ، عباس حیدر نقوی کے سیکرٹری ،سید فرزند علی کے جوائنٹ سیکرٹری اور واصف محمود کے اسسٹنٹ سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی صحافیوں کے حوالے گراں قدر خدمات انجام دی گئی نومنتخب صدر خواجہ نصیر نے پریس گیلری انتخابات کیلئے بھرپور تعاون کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکرٹری جنرل عامر حبیب، ڈائریکٹر میڈیا افیئرز راؤ ماجد کا شکریہ ادا کیا۔ نو منتخب صدر خواجہ نصیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔۔انتخابات کا انعقاد مکمل ہونے پر سیکرٹری پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی خالد محمود نے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر اے آر وائی نیوز کے طارق محمود بٹ، دنیا نیوز کے بیورو چیف حسن رضا، ایکسپریس کے بیورو چیف محمد الیاس، سنو نیوز کے بیورو چیف ارسلان رفیق بھٹی، لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب، خزانچی سالک نواز، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف، پی یو جے دستور کے سیکرٹری محمد رحمان بھٹہ، محمد اصغر چوہدری، پریس کلب کے سابق سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، سابق نائب صدر امجد عثمانی، ممبر گورننگ باڈی الفت حسین مغل سمیت لاہور کے صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔