بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے گرم ملبوسات اور گرم اشیاء کا استعمال شروع کر دیا
اسلام آباد (راشد محمود ستی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کے بعدسردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔بارش کے باعث موسم خوشگوارجبکہ سرد ہواؤں نے ٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔شہریوں نے گرم ملبوسات،
سویٹر، جیکٹس اور شالوں کا استعمال شروع کر دیا۔شام کے اوقات میں پکوڑے، سموسےاور مچھلی فروشوں کی دکانوں پر عوام کا رش دیکھنے میں آیا۔بارش پر شہریوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں کا نہ ہوناپانی کے سنگین مسئلے کو مزید بڑھا رہا ہے۔