چوھدری محمد اکرم,چوھدری محمد اصغر کی والدہ کا انتقال

نمازِ جنازہ میں علماء و مشائخ کے ساتھ علاقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق بابا چوھدری اسمٰعیل آرائیں مرحوم کی اہلیہ چوھدری محمد اکرم چوھدری محمد اصغر کی والدہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی۔نمازِ جنازہ بعد از نمازِ ظہر دربارِ عالیہ حضور خواجہ صاحب کے ساتھ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں علماء و مشائخ کے ساتھ علاقے کی نامور شخصیات سمیت علاقے کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے بعد مولانا قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے مرحومہ کی کامل بخشش کیلیئے خصوصی اجتماعی دُعا کروائی۔مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلیئے جامع مسجد تاجدارِ مدینہ بالمقابل ڈیرہ حکیم اسحاق بھٹی میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل پاک میں مولانا قاری محمد طاہر نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔محفل کی صدارت پیرِ طریقت رہبرِ شریعت فخرالعلماء استاذالحُکماء حضرت علامہ مولانا حکیم خواجہ محمد افضل قادری قلندری سُہروردی کے صاحبزادہ قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے کی۔خصوصی نعت مولانا انوار حُسین زاہد نقشبندی نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں ھدیئہ عقیدت پیش کیا۔علماء کرام نے اپنی مختصر حاضری پیش کی۔چوھدری محمد اکرم ۔ چوھدری محمد اصغر و دیگر چوھدری برادران سٹیج کی زینت بنے۔محفل پاک میں حافظ جہانگیر ۔ مولوی غلام رسول ۔ علامہ انوار حُسین زاہد نقشبندی۔ محمد احمد اسحاق ۔قاری محمد طاہر۔ تنویر خاں لودھی۔ چوھدری رشید احمد۔عبدالمجید جان۔چوھدی عبدالحمید۔چوھدری محمد اقبال۔غلام فرید خاں۔ و دیگر کثیر عوام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *