لاہوریوں کیلئےایک کےبعدایک موج،بسنت پر 4 چھٹیاں متوقع

لاہور-بسنت پرلاہوریوں کیلئےایک کےبعدایک موج،فروری کے پہلے ہفتے شہری “لانگ ویک اینڈ” انجوائے کرینگے،صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں متوقع ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بسنت پرلاہوریئے لانگ ویک اینڈ انجوائے کرینگے، صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں متوقع ہیں۔

ذرائع کے ہفتہ اتوار کے ساتھ جمعہ کی چھٹی بھی زیرغور ہے،جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی ہو گی۔جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے،انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کی چھٹی پر بھی غور جاری ہے ۔

جمعہ کی چھٹی سے لاہوریوں کو 4 چھٹیاں ایک ساتھ مل جائیں گی،چھٹیوں کا مقصد بسنت کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے ۔ حکام کے مطابق چھٹیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا،سڑکوں پر موٹرسائیکلیں بھی کم سے کم نکلیں گی۔شہر میں 6،7 اور 8 فروری کو بسنت کا اعلان کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *