حلف دیتا ہوں کبھی سیاست میں نہیں آؤں گا، اقرار الحسن کی پرانی ویڈیو وائرل

مشہور ٹی وی اینکر اور’پاکستان عوام راج تحریک‘ کے بانی اقرار الحسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی پارٹی یا حکومتی عہدے پر فائز نہیں ہوں گے اور نہ ہی الیکشن لڑیں گے۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بات پر ان سے زیادہ قائل نظر نہیں آئے اور اب ان کی 2024 کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اینکر اور صحافی وسیم بادامی کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں حلف دیا تھا کہ میں کبھی سیاست میں نہیں آؤں گا۔

ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ سیاست میں آنے سے مراد یہ ہے کہ میں کسی عہدے، ایم این اے، ایم پی اے، سینیٹر یا وزیر کی سیٹ کے لیے، کسی عہدے کے لیے لڑتا ہوا نظر نہیں آؤں گا ۔

صارفین کا کہنا ہے ماضی میں وہ سیاست میں نہ آنے کا بھی کہتے تھے لیکن اب سیاست میں آ گئے ہیں اور ایک بار پھر حلف دے رہے ہیں کہ میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب وہ عہدہ لینے کے بعد کہیں گے کہ حلف دیتا ہوں کہ کوںٔی مراعات نہیں لوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *