امت مصطفی کی معراج اطاعت ر سول ؐ میں ہے:ڈاکٹرراغب نعیمی

معجزہ معراج سے انسانیت کیلئے علم ومشاہدات کی نئی راہ کھلتی ہیں:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

لاہور(محمد منصور ممتاز سے)

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ امت مصطفی کی معراج اطاعت ر سول ؐ میں ہے۔معجزہ معراج النبی ؐ کے مطالعہ سے انسانیت کیلئے علم ومشاہدات کی نئی راہ کھلتی ہیں۔واقعہ معراج سے ہمیں سبق ملتاہے کہ ہم اپنی زندگی کواحکام الہٰی کے تابع کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے مزید کہاکہ واقعہ معراج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ رب العزت کی طرف سے ایک غیر معمولی سفر کروایا گیا، جس میں آپ ﷺنے مسجد اقصیٰ سے عرشِ الٰہی تک کا سفر طے کیا، اور وہ مقامات دیکھے جن تک کوئی بشر نہیں پہنچا۔پھر آپ کو براق پر سوار کر کے آسمانوں کی سیر کرائی گئی، ہر آسمان میں مختلف انبیاء سے ملاقات ہوئی، اور آخر کار آپ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔اس سفر میں آپ کو الصلوٰۃ (نماز) تحفے میں دی گئی جو کہ مومن کی معراج ہے۔یہ واقعہ جہاں ایک معجزہ ہے وہیں یہ مسلمانوں کے لیے روحانی بلندی، اللہ سے قربت اور بندگی کے اسرار و رموز سمجھنے کا ایک عظیم درس ہے، جو ہمیں اپنی زندگیوں میں تقویٰ اور اللہ کی رضا کے حصول کی ترغیب دیتا ہے۔واقعہ معراج سے ہمیں سبق ملتاہے کہ ہم اپنی زندگی کواحکام الہٰی کے تابع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *